آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے سڈنی فائرنگ کا واقعہ کوتکلیف دہ قرار دیتے ہوئے ملک میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ ہتھیاروں کے قوانین سخت کرنے سمیت ہر ضروری اقدام کیلئے تیار ہیں، سڈنی کے بونڈی بیچ پر تقریب میں فائرنگ واقعہ کے بعد اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں میں سے ایک کے پاس 6 ہتھیار رکھنے کا لائسنس تھا، گن لائسنس ہمیشہ کیلئے نہیں ہونے چاہئیں، ہمیں قوانین بہتر کرنا ہونگے۔
ادھر بھارتی اور افغان سوشل میڈیا نے شیخ نوید کو حملہ آور قرار دینے کا پروپیگنڈاکیا جبکہ دوسری جانب بھارت اور افغانستان نے سڈنی فائرنگ کو پاکستان سے جوڑنے کا پروپیگنڈا بھی شروع کردیا، بھارتی اور افغان سوشل میڈیا اکائونٹس نے سڈنی کے رہائشی پاکستانی نوجوان شیخ نوید کو حملہ آور قرار دیا۔
شیخ نوید نے ویڈیو پیغام میں پروپیگنڈا بے نقاب کردیا اور کہا کہ انکی تصویر استعمال کرکے جھوٹ پھیلایا جارہا ہے، انکا دہشتگردی کے کسی واقعے سے کوئی تعلق نہیں، بے بنیاد پروپگینڈے نے انکی سلامتی اور ساکھ دا پر لگادی ہے، شیخ نوید نے سوشل میڈیا پر جاری جھوٹا پروپیگنڈا روکنے کی اپیل بھی کی۔



