پیر, دسمبر 15, 2025
پاکستانجماعت اسلامی کا با اختیار بلدیاتی نظام کی فراہمی کا مطالبہ، 21...

جماعت اسلامی کا با اختیار بلدیاتی نظام کی فراہمی کا مطالبہ، 21 دسمبر کو ملک بھر میں دھرنوں کا اعلان

جماعت اسلامی نے وفاق اور صوبائی حکومتوں سے با اختیار بلدیاتی نظام کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے 21 دسمبر کو ملک بھر میں دھرنوں کا اعلان کردیا۔

جاری بیان میں نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ آسٹریلیا میں یہودیوں کی تقریب میں دہشت گرد حملہ قابل مذمت ہے، اسرائیلی دہشت گرد قیادت نے دنیا بھر میں یہودیوں کو غیر محفوظ بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 16 دسمبر کا دن دو قومی نظریہ کے دشمنوں اور ہندوستان کے آلہ کاروں کیلئے عبرت ہے، پاکستان اور بنگلا دیش کے عوام مشترکہ دشمن ہندوستان کے عزائم سے آگاہ ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 21دسمبر کو ملک بھر میں با اختیار بلدیاتی نظام کیلئے دھرنے ہوں گے، اسلام آباد اور صوبائی حکومتیں عوام سے مذاق بند کرکے بااختیار بلدیاتی نظام دیں۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!