اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلپیرو کا دورہ جامع تزویراتی شراکت داری کو نئی بلندیوں پرلے جائے...

پیرو کا دورہ جامع تزویراتی شراکت داری کو نئی بلندیوں پرلے جائے گا،چینی صدر

پیرو کے شہر لیما میں کالاؤ ایئر بیس پہنچنے پر چینی صدر شی جن پھنگ کا پیرو کے وزیراعظم گستاؤو ایڈریانزن اور دیگر سینئر حکام خیرمقدم کررہے ہیں۔(شِنہوا)

لیما(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ان کا پیرو کا دورہ دنوں ملکوں کی مشترکہ کوششوں سے باہمی جامع تزویراتی شراکت داری کو ایک نئی سطح پر پہنچائے گا اور مختلف شعبوں میں ان کے عملی تعاون سے مزید کامیابیاں حاصل ہوں گی۔

پیرو پہنچنے پر ایک تحریری بیان میں صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ انہیں ایک بار پھر جمہوریہ پیرو کا سرکاری دورہ کرنے اور صدر دینا بولورتے کی دعوت پر 31 ویں ایپیک اقتصادی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کرنے پر بہت خوشی ہو رہی ہے۔

صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور پیرو کی دوستی ایک طویل تاریخ رکھتی ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں۔

چینی صدر نے کہا کہ چین اور پیرو نے 53 سال قبل سفارتی تعلقات قائم کئے تھے، جس سے پیرو عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والے پہلے لاطینی امریکی ممالک میں سے ایک بن گیا۔

چینی صدر نے کہا کہ وہ صدر بولورتے سے چین پیرو تعلقات، مختلف شعبوں میں عملی تعاون اور عالمی و علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال  کریں گے اور صدر بولورتے کے ساتھ چنکائی بندرگاہ کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

صدر شی جن پھنگ جب لیما میں کالاؤ ایئربیس پہنچے تو پیرو کے وزیراعظم گستاؤو ایڈریانزن اور دیگر سینئر حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ایک مقامی طالب علم نے چینی زبان میں شی جن پھنگ کو خوش آمدید کہا۔

ہوائی اڈے سے ہوٹل جاتے ہوئے سمندر پار مقیم چینی باشندوں، چینی اداروں کے نمائندوں اور چینی طالب علموں کے علاوہ مقامی لوگوں نے صدر شی جن پھنگ کے استقبال کرنے کے لئے سڑک پر قطاریں لگارکھی تھیں۔ استقبال کرنے والوں نے چین اور پیرو کے قومی پرچم لہرائے، اژدھے اور شیر کے رقص پیش کئے اور صدرشی جن پھنگ کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!