اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین، گوانگ ڈونگ کی 2 بندرگاہوں پر ہانگ کانگ اور مکاؤ کے...

چین، گوانگ ڈونگ کی 2 بندرگاہوں پر ہانگ کانگ اور مکاؤ کے لئے ایکسپریس سرحدی راستوں کا آغاز

چین، صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شین زین میں خلیجی بندرگاہ کے روانگی ہال میں مسافر خودکار راستے سے گزررہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کی 2 بندرگاہوں پر 20 نومبر سے مین لینڈ ، ہانگ کانگ اور مکاؤ کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کے لئے سرحدی معائنہ راستوں کا آغاز کیا جارہا ہے۔

قومی امیگریشن انتظامیہ (این آئی اے) کے جمعہ کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آزمائشی پروگرام کے تحت ذاتی کاموں کے لئے مین لینڈ ، ہانگ کانگ اور مکاؤ کے درمیان اکثر سفر کرنے والوں کو اب سرحدی چیکنگ پر سفری دستاویزات پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس کے لئے انہیں سرحدی معائنہ کاروں کے پاس چہرے، انگلیوں کے نشانات اور دیگر ذاتی کوائف جمع کرواتے ہوئے ان کی تصدیق کرانا ہوگی۔

اس سہولت سے مین لینڈ کے رہائشیوں سمیت ایسے مسافر فائدہ اٹھاسکتے ہیں جن کی عمریں 14 برس یا اس سے زائد ہوں۔ ان کے پاس ہانگ کانگ اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقوں میں متعدد بار داخلے کی مئوثر دستاویزات موجود ہوں جبکہ ہانگ کانگ اور مکاؤ کے رہائشیوں کے پاس مین لینڈ میں داخل ہونے کا مئوثر اجازت نامہ ہونا بھی ضروری ہے، تاہم بیان کے مطابق  مسافروں کو اب بھی آمد پر دیگر طریقہ کار کے لئے اپنا اجازت نامہ ساتھ رکھنے کی ضرورت ہوگی۔

آزمائشی پروگرام ہانگ کانگ سے متصل شہر شین زین کے شین زین خلیجی بندرگاہ اور مکاؤ سے متصل ژوہائی شہر کی گونگ بائی بندرگاہ پر شروع کیا جائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!