اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین اور کرغزستان تعلیمی تعاون مستحکم کرنے پر متفق

چین اور کرغزستان تعلیمی تعاون مستحکم کرنے پر متفق

کرغزستان، کرغز وزیراعظم عقیل بیگ جباروف اور کرغزستان میں چینی سفیر ڈو ڈیوین چوئی خطے کے شہر کارا- بلتا میں ژونگ دا آئل ریفائنری منصوبے کا دورہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بشکیک (شِنہوا) کرغزستان میں چینی سفیر ڈو ڈیوین نے کرغز وزیر تعلیم و سائنس ڈوغ درکل کیندربائیوا سے ملاقات کی جس میں تعلیمی تعاون گہرا کرنے اور خاص طورپر کرغزستان میں چینی زبان کی تعلیم کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

کرغزستان میں چینی سفارت خانے کے مطابق ڈو نے چین ۔ کرغز تعلیمی تعاون میں پیشرفت کو سراہتے ہوئے لوبان ورکشاپ منصوبے اور یونیورسٹی شراکت داری کی کامیابیوں کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کرغزستان کے ساتھ تعلیمی تعلقات میں پیشرفت اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک برادری کے قیام میں چینی عزم پر زور دیا۔

چین کا لوبان ورکشاپ تکنیکی اور پیشہ ورانہ تربیت کی فراہمی کا ایک پروگرام ہے۔

کیندربائیوا نے کرغز  تعلیمی شعبے میں چین کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے چینی زبان کی تعلیم کے فروغ اور تکنیکی تربیت میں چینی اداروں کے ساتھ تعاون میں پیشرفت کے لئے کرغزستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

 انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان طویل المیعاد دوطرفہ دوستی مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!