چین، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں منعقدہ تیسری عالمی ڈیجیٹل تجارتی نمائش میں ایک شخص بغیرپائلٹ کے جہاز سے متعلق معلومات حاصل کررہا ہے۔ (شِنہوا)
نیویارک (شِنہوا) گولڈمین سیقس نے چین کے حالیہ ترقی پسند اقدامات کے باعث ملک کی اقتصادی نمو کی 2024 اور 2025 کے لیے پیش گوئیوں میں اضا فہ کر دیا ہے۔
سرمایہ کاری بینک کی رپورٹ میں بتا یا گیا ہے کہ 2024 میں چین کی مجموعی مقامی پیداوار (جی ڈی پی) میں 4.9 فیصد اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ اس سے قبل 4.7 فیصد کی پیشگوئی کی گئی تھی۔
گولڈمین سیقس نے یہ بھی پیش گوئی کی ہے کہ اگلے سال چینی معشیت کی شرح نمو 4.7 فیصد ہوگی جبکہ اس سے قبل یہ پیش گوئی 4.3 فیصد تھی۔
گولڈ مین سیقس کے ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ چینی معیشت کی موجودہ صورتحال حوصلہ افزا ہے جس کا واضح مطلب ہے کہ پالیسی سازوں نے سائیکلیکل پالیسی مینجمنٹ شروع کرتے ہوئے معیشت پر اپنی توجہ میں اضا فہ کیا ہے۔
چین کے جی ڈی پی میں 2023 کے دوران شرح نمو 5.2 فیصد رہی تھی جبکہ 2024 کے لئے اس نے 5 فیصد کا ہدف مقرر کررکھا ہے۔
