بدھ, فروری 19, 2025
تازہ ترینچینی سائنسدانوں کی لیتھیم میٹل بیٹری کی تحقیق میں پیشرفت

چینی سائنسدانوں کی لیتھیم میٹل بیٹری کی تحقیق میں پیشرفت

چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ  خود مختار علاقے کے شہر نان ننگ میں 21ویں چین-آسیان نمائش کے دوران ایک الیکٹرک کار کی نمائش کی جارہی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) ایک چینی تحقیقاتی ٹیم نے کامیابی سے لیتھیم میٹل اینوڈز کی سطح پر ایک مثالی ٹھوس الیکٹرولائٹ انٹرفیس کامیابی سے تیار کرلیا ہے۔

ان کی یہ تحقیق علمی جریدے نیچر میں شائع ہوئی ہے۔

ساؤتھ چائنہ  یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ یان کے یو  نے بتایا کہ یہ انٹرفیس ہائی الیکٹرونک انسولیشن، ہائی آئنک کنڈکٹیویٹی اور اعلیٰ کیمیائی پائیداری مہیا کرتا ہے جس سےلیتھیم میٹل بیٹریز کی کارکردگی اور تحفظ میں بہتری آجاتی ہے۔

توقع ہے کہ یہ کامیابی اگلی نسل کی اعلیٰ کارکردگی کی حامل لیتھیم بیٹریز کی ترقی اور تیاری میں نئی اہم ٹیکنالوجیز مہیا کرے گی  جسے نئے توانائی گاڑیوں اور فوٹو وولٹک-اسٹوریج انضمام جیسے شعبوں میں پیشرفت میں استعمال کیا جاسکے گا۔

لیتھیم میٹل بیٹریز کو اگلی نسل کی بیٹریز کے لئےسب سے زیادہ  موزوں تصور کیا جاتا ہے کیونکہ یہ موجودہ لیتھیم آئن بیٹریز میں  توانائی کی کثافت دوگنی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

موجودہ تجارتی الیکٹرولائٹس لیتھیم میٹل اینوڈز کی سطح پر ایک مستحکم ٹھوس الیکٹرولائٹ انٹرفیس بنانے میں ناکام رہے ہیں جو لیتھیم میٹل بیٹریز کے ساتھ ہم آہنگ نہیں ہوتا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!