اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین، 136 ویں کینٹن میلے کاآغاز ہو گیا

چین، 136 ویں کینٹن میلے کاآغاز ہو گیا

136  ویں چینی درآمدات و برآمدات میلے میں اندرون و بیرون ملک سے 30 ہزار سے زائد کاروباری ادارے شرکت کریں گے-(شِنہوا)

گوانگ ژو(شِنہوا) چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے دارالحکومت گوانگ ژو میں کینٹن میلے کے نام سے  مشہور 136 ویں چینی درآمدات وبرآمدات میلے کا منگل کے روز سے آغاز ہوگیا۔

”اعلیٰ معیار کی ترقی کی فراہمی، اعلیٰ سطح کے کھلے پن کا فروغ” کے عنوان سے منعقدہ میلے میں 30 ہزار سے زائد نمائش کنندگان 11 لاکھ 50 ہزار نئی مصنوعات کی نمائش کررہے ہیں۔

متعدد نئی کمپنیاں، مصنوعات، ٹیکنالوجیز اور کاروباری ماڈلز نمائش کیلئے پیش کئے جارہے ہیں، جس سے ایک لاکھ  47ہزار غیر ملکی خریداروں کو راغب کیا جا رہا ہے جنہوں نے میلے میں شرکت کے لئے پہلے سے ہی اندراج کروا رکھا  ہے۔

چین کی غیر ملکی تجارت کے مرکز کے سربراہ چھو شیجیا کے مطابق 8 ہزار سے زائد نمائش کنندگان کو اعلیٰ ٹیکنالوجی کے کاروبار، مخصوص صنعتوں میں مہارت رکھنے والے ” لٹل جائنٹ ” یا پیداواری قائد کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے، جو کینٹن میلے کے گزشتہ سلسلے سے 40 فیصد سے زیادہ اضافے کے ساتھ موجود ہیں۔

میلے میں تقریباً 3 لاکھ 90 ہزار ڈیجیٹل اور سمارٹ مصنوعات کی نمائش کی جائے گی، جو 135 ویں کینٹن میلے کے مقابلے میں 300 فیصد زیادہ ہے جبکہ ماحول دوست اور کم کاربن مصنوعات کی تعداد 130 فیصد اضافے سے 10 لاکھ 40 ہزار تک پہنچ جائے گی۔

یہ میلہ 15 اکتوبر سے 4 نومبر تک 3 مراحل میں منعقد ہوگا اور اس میں 15 لاکھ 50 ہزار مربع میٹر پر محیط 55 نمائشی علاقے شامل ہوں گے۔

15 اکتوبر سے 19 اکتوبر تک جاری رہنے والے پہلے مرحلے میں ہائیڈروجن توانائی جیسے نئے موضوعات متعارف کرائے جائیں گے اور توانائی ذخیرہ کرنے کی مصنوعات کے لئے ایک مخصوص علاقہ پیش کیا جائے گا۔

 میلے میں 110 سے زائد نئی توانائی کمپنیوں کو راغب کیا جائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!