پاکستان کی نامور اداکارہ اشنا شاہ نے کہا ہے کہ میں ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہوں جس نے میرے کریئر کو شدید متاثر کیا۔ اداکارہ نے اپنے ایک ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ میں پروسوپگنوسیا نامی بیماری میں مبتلا ہوں اس بیماری میں لوگوں کے چہرے یا نام یاد نہیں رہتے، اے عام زبان میں فیس بلائنڈنیس بھی کہا جاتا ہے۔اشناہ نے بتایا کہ اس کی وجہ سے میں جن لوگوں سے ملتی ہوں آسانی سے ان لوگوں کے چہرے یا نام یاد نہیں رکھ پاتیں، اس بیماری نے میرے کام کو بھی متاثر کیا۔اشنا شاہ نے بتایا کہمیری والدہ بھی اسی بیماری میں مبتلا تھیں، وہ گھر کا پتا بھی نہیں یاد رکھ سکتیں۔
