اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں کینیڈا، جاپان اور بھارت سے ہیلوجنیٹڈ بوٹیل ربڑ کی درآمد...

چین میں کینیڈا، جاپان اور بھارت سے ہیلوجنیٹڈ بوٹیل ربڑ کی درآمد پر اینٹی ڈمپنگ تحقیقات کا آغاز

بیجنگ: چین نے کینیڈا، جاپان اور بھارت سے درآمد کردہ ہیلوجنیٹڈ بوٹیل ربڑ کی اینٹی ڈمپنگ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

وزارت تجارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے جولائی میں تحقیقات کے لیے درخواست دینے والے ژے جیانگ سین وے نیو میٹریلز کمپنی لمیٹڈ کے فراہم کردہ مواد کا جائزہ لینے کے بعد ملک کے اینٹی ڈمپنگ ریگولیشن کے مطابق فیصلہ کیا ہے۔

اینٹی ڈمپنگ تحقیقات میں یکم جنوری 2023 سے 31 دسمبر 2023 تک ان ممالک سے درآمد کردہ ہیلوجنیٹڈ بوٹیل ربڑ کی جانچ کرے گی۔

اس کے علاوہ یکم جنوری 2021 سے 31 دسمبر 2023 تک چینی ہیلوجنیٹڈ بوٹیل ربڑ کی صنعت کو ہونے والے کسی بھی قسم کے نقصان کی بھی تحقیقات کی جائے گی۔

وزارت نے دلچسپی رکھنے والے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ تحقیقات میں شرکت کے لئے ہفتہ 14 ستمبر سے 20 دن کے اندر ٹریڈ ریمیڈی اینڈ انویسٹی گیشن بیورو میں اندراج کراسکتے ہیں۔

تحقیقات 14 ستمبر 2025 سے قبل مکمل ہونے کی توقع ہےتاہم خصوصی حالات میں اس میں 6 ماہ کی توسیع کی جاسکتی ہے۔

ہیلوجنیٹڈ بوٹیل ربڑ کئی مصنوعات کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے جس میں ٹیوب لیس ٹائروں میں ائرٹائٹ لیئرز ، گرمی کے خلاف مزاحمت کرنے والی اندرونی ٹیوبیں، ادویات کی بوتل کے اسٹاپرز ، شاک پروف پیڈز ، چپکنے والے اور سیلنگ مواد شامل ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!