اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینپاکستانی کوئیسٹ اویس منیر اور اسجد اقبال نے راؤنڈ آف 16 میں...

پاکستانی کوئیسٹ اویس منیر اور اسجد اقبال نے راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنالی

منگولیا میں جاری اسنوکر ورلڈکپ میں پاکستانی اسنوکر کھلاڑیوں کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ اویس منیر اور اسجد اقبال نے اپنے تیسرے میچز بھی جیت لیے۔ دونوں کھلاڑیوں نے راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنالی۔

اویس منیر نے تیسرے میچ میں ایران کے سیاوش موزایانی کو تین ایک کے اسکور سے شکست دی۔

اویس نے پہلا فریم ہارنے کے بعد شاندار واپسی کی اور اگلے تینوں فریمز مسلسل جیتے۔ ان کی جیت کا اسکور 9-63، 78-34، 59-50 اور 73-13 رہا۔

دوسری جانب، اسجد اقبال نے قطر کے علی العبید علی کو شکست دے کر گروپ میں اپنی برتری قائم رکھی۔ اسجد کی کامیابی کا اسکور 59-36، 26-63، 58-19 اور 70-58 رہا۔

دونوں کھلاڑی اپنے اپنے گروپس کے ٹاپ پر ہیں اور براہ راست پری کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!