قومی شماریات بیورو کےمطابق چین کی ملازمتوں کی منڈی جنوری تا جولائی کے دوران مستحکم رہی کیونکہ سروے شدہ شہری بے روزگاری کی شرح گزشتہ سال کے مقابلے میں کم ہوئی-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی ملازمت کی مارکیٹ جولائی میں عمومی طور پر مستحکم رہی اور سروے شدہ شہری بے روزگاری کی شرح 5.2 فیصد رہی، جو پچھلے مہینے کے مقابلے میں 0.2 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔
قومی ادارہ برائے شماریات (این بی ایس) کے مطابق اس سال کے ابتدائی 7 مہینوں میں شہری علاقوں میں سروے شدہ بے روزگاری کی اوسط شرح 5.2 فیصد رہی۔
این بی ایس کے ترجمان فو لِنگ ہوئی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ گریجویشن سیزن سمیت مختلف عوامل کے اثرات کے باعث چین میں شہری علاقوں میں سروے شدہ بے روزگاری کی شرح میں وقتی اضافہ دیکھنے میں آیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اہم گروپوں میں ملازمت کا معیار عمومی طور پر مستحکم رہا۔ جولائی میں دیہی علاقوں سے ہجرت کرکے شہروں میں آنے والے کارکنوں کے لئے بے روزگاری کی شرح 4.9 فیصد رہی جو قومی اوسط شہری بے روزگاری کی شرح سے کم تھی۔
چین نے 2025 میں سروے شدہ شہری بے روزگاری کی شرح کو تقریباً 5.5 فیصد رکھنے کا ہدف مقرر کیا ہے اور اسی سال ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد نئی شہری ملازمتیں پیدا کرنے کا منصوبہ ہے۔
