اسلام آباد: وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہاہے کہ بلوچستان میں انٹرنیٹ سیکیورٹی خدشات کے باعث بند کیا گیا، صارفین کے پیکیجز محفوظ ہیں، اگلے ماہ منتقل کردیئے جائینگے۔
جمعہ کو چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اجلاس میں توجہ دلائونوٹس کا جواب دیتے ہوئے طارق فضل چودھری نے بتایا کہ بلوچستان میں6 سے 31 اگست تک انٹرنیٹ عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے، انٹرنیٹ سروسز کی بندش کا شوق نہیں، اقدام سیکیورٹی خدشات پر اٹھایا جاتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ صوبے میں پروازیں بحال، ٹرین اور سڑک کے راستے کھلے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ خریدے گئے موبائل پیکیجز انٹرنیٹ بندش کے دنوں میں محفوظ رہیں گے جو اگلے ماہ منتقل کردیئے جائینگے۔
