اوہائیو: امریکا کی نامور ٹینس سٹار عالمی نمبر ٹواور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ کوکوگف اور اٹلی کی ٹینس کھلاڑی جیسمین پالینی ڈبلیو ٹی اے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔
21 سالہ نامور امریکی ٹینس سٹار، کوکوگف نے ویمنز سنگلز مقابلوں کیپری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اٹلی کی ٹینس کھلاڑی لوسیا برونزٹی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-4 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
امریکی سیکنڈ سیڈڈٹینس کھلاڑی کوکوگف کا کوارٹر فائنل رائونڈ میں مقابلہ ایک مرتبہ پھر اٹلی کی ٹینس کھلاڑی جیسمین پالینی سے ہوگا۔
29 سالہ اطالوی ٹینس سٹار جیسمین پالین نے بھی چوتھی رکاوٹ عبور کر لی، انہوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی ٹینس سٹار باربورا کریجیکووا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1اور 6-2 سے ہرا کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔
