اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلیوکرین کے چار روسی فوجی ہوائی اڈوں پر ڈرون حملے

یوکرین کے چار روسی فوجی ہوائی اڈوں پر ڈرون حملے

ماسکو/کیف: یوکرین نے روس کے کرسک علاقے میں اپنی پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرون سے چار روسی فوجی ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔

ٹیلی گرام پر یوکرین کے جنرل اسٹاف کے ایک بیان کے مطابق، روس کے وورونز، کرسک اور نزنی نوگوروڈ  کے علاقوں میں ایندھن کے گودام اور ایوی ایشن ہتھیاروں کو ڈرون سے نشانہ بنایاگیا۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ٹیلی گرام پرایک بیان میں کہا کہ دن کے آغاز سے مختلف علاقوں میں ایک سے دو کلومیٹر  آگے تک ہم کرسک میں مزید پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹس  کے مطابق تقریباً 12ہزاریوکرینی فوجی روس کے کرسک علاقے میں داخل ہوئے ہیں اور سرحدی علاقوں میں ایک اسٹریٹجک بفر زون قائم کر رہے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!