چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو کے شہر وے ننگ کی یی- ہوئی- میاؤ خودمختار کاؤنٹی میں ایک کسان شمسی توانائی سے بجلی پیداکرنے والے پینلز پرکام کررہاہے-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)سرکاری اعداد و شمار کے مطابق چین کی بجلی پیدا کرنے والی بڑی کمپنیوں کی بجلی کی پیداوار جون 2025 میں سالانہ بنیادوں پر 1.7 فیصد بڑھی۔
قومی ادارہ برائے شماریات (این بی ایس) کے مطابق ان کمپنیوں کی بجلی کی کُل پیداوار گزشتہ ماہ 796.3 ارب کلو واٹ آور تک پہنچ گئی۔
اعداد و شمار کی تفصیل سے ظاہر ہوتا ہے کہ شمسی توانائی کی پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 18.3 فیصد اضافہ ہوا جبکہ جوہری توانائی کی پیداوار 10.3 فیصد بڑھی۔
این بی ایس کے مطابق تھرمل پاور اور ہوا سے پیدا ہونے والی بجلی کی پیداوار میں بالترتیب 1.1 فیصد اور 3.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے برعکس جون میں پن بجلی کی پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 4 فیصد کمی دیکھی گئی۔
