بہاولنگر: بہاولنگر میں بجلی کا بل 17 ہزار روپے آنے پر سبزی فروش نے خود کشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں میں ہزاروں روپے بجلی بل آنے پر غریب سبزی فروش نے خود کشی کرلی۔
پولیس کے مطابق متوفی کے والد نے بتایا ہے کہ بیٹا سبزی کی ریڑھی لگاتا تھا اور گھر کا بجلی بل 17 ہزار روپے آنے پر دلبرداشتہ تھا جس پر اس نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کرلی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی کیخلاف کارروائی نہیں چاہتے۔
