اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینکاروباری فورم میں چین-برطانیہ اے آئی تعاون اجاگر

کاروباری فورم میں چین-برطانیہ اے آئی تعاون اجاگر

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں چینی سفیر ژینگ ژے گوانگ دستاویزی فلم ’’مارکو پولو کے نقش قدم پر‘‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب کررہے ہیں-(شِنہوا)

لندن(شِنہوا)چین-برطانیہ کاروباری فورم کے شرکاء نے چین کی مصنوعی ذہانت(اے آئی) کے شعبے میں تیز رفتار پیش رفت کو سراہا اور چین اور برطانیہ کے درمیان تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لامحدود مواقع پر زور دیا۔

برطانیہ کے ادارے دی 48 گروپ اور چائنہ ڈیلی کے اشتراک سے منعقد ہو نے والے فورم  کا موضوع "سمارٹ ٹیکنالوجیز کے لئے سمارٹ فیصلے” تھا۔

برطانیہ میں چین کے سفیر ژینگ ژے گوانگ نے دونوں ممالک کے درمیان اے آئی کے شعبے میں بڑھتے ہوئے تعاون کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے دو طرفہ ملاقاتوں اور تبادلوں میں بھرپور حصہ لیا ہے جن کے مثبت اور عملی نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ ژینگ نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں جاری تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق چین میں اے آئی سے متعلق 4 ہزار 500 سے زائد کمپنیاں ہیں جبکہ اس صنعت کی بنیادی قدر تقریباً 600 ارب یوآن ہے۔ 2024 میں عالمی سطح پر اے آئی پیٹنٹ درخواستوں میں چینی اداروں کا حصہ 61 فیصد سے زیادہ رہا جبکہ نئی صنعتوں، کاروباری ماڈلز اور ڈیجیٹل فارمیٹس نے چین کی مجموعی ملکی پیداوار(جی ڈی پی) میں 18 فیصد سے زائد حصہ ڈالا۔

48 گروپ کے چیئرمین جیک پیری نے چین اور برطانیہ کے درمیان موجودہ ہائی ٹیک تعاون کو سراہا۔ انہوں نے الیکٹرک گاڑیوں میں بی وائی ڈی کی قیادت، علی بابا کلاؤڈ کے سمارٹ انفراسٹرکچر میں کردار اور آکٹوپس انرجی کی صاف توانائی کی منتقلی کی کوششوں جیسے کامیاب مثالوں کا حوالہ دیا۔ پیری نے نشاندہی کی کہ برطانیہ، جو اب یورپ کے کسی بھی دوسرے ملک کی نسبت مصنوعی ذہانت  (اے آئی) میں زیادہ وینچر کیپیٹل اپنی طرف کھینچ رہا ہے اور چین کی صلاحیتوں کے لئے تکمیلی طاقت فراہم کرتا ہے۔

 پینل مباحثوں میں ماہرین اور صنعتی قائدین نے مختلف شعبوں میں اے آئی کی تبدیلی کے اثرات پر گفتگو کی جن میں توانائی کی فراہمی، ماحول دوست ترقی، مالیات، زبانوں کی ٹیکنالوجی، گاڑیوں کا ڈیزائن، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور اشتہارات شامل تھے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!