چین میں دنیا کے سب سے بڑے مصنوعی جنگلات اور سبزہ زار موجود ہیں جو اس کے ماحولیاتی تحفظ کے عزم کا اظہار ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین میں دنیا کے سب سے بڑے مصنوعی جنگلات اور سبزہ زار موجود ہیں۔ یہ ایک ایسی حقیقت ہے جو اس کے ماحولیاتی تحفظ کا عزم ظاہر کرتی ہے۔
چین کی وزارت قدرتی وسائل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک کے اگائے گئے جنگلات کا کُل رقبہ 9 کروڑ 24 لاکھ ہیکٹر ہے اور اس کے سبزہ زار 26 کروڑ 32 لاکھ ہیکٹر پر محیط ہیں۔ دونوں اعدادوشمار عالمی سطح پر پہلے نمبر پر ہیں۔
رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین نے حالیہ برسوں میں ماحولیاتی تحفظ اور وسائل محفوظ بنانے میں کامیابیاں حاصل کی ہیں جس کے مطابق جنگلات کا مجموعی رقبہ 28کروڑ 37 لاکھ ہیکٹر ہے اور جنگلات کا رقبہ ملک کی مجموعی اراضی کے 25 فیصد سے زائد ہے۔
اس سال کی حکومتی کارکردگی رپورٹ کے مطابق ملک نے کاربن کا اخراج کم کرنے، آلودگی کم کرنے، ماحول دوست ترقی کی طرف پیشرفت، معاشی ترقی کو فروغ دینے اور اقتصادی اور سماجی ترقی کے تمام شعبوں میں ماحول دوست منتقلی تیز کرنے کے لئے مربوط کوششوں کا عزم کیا ہے۔
