’’میرا نام ایڈوس مردان ہے اور میری عمر 23 سال ہے۔میں تین سال سے تھیان شان تھیان چھی انٹرنیشنل اسکینگ ریزارٹ میں بطور انسٹرکٹر خدمات سر انجام دے رہا ہوں۔‘‘
ایڈوس کا تعلق ایک قازق چرواہوں کے خاندان سے ہے۔یہ خاندان چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے کے تھیان شان وادی کے ایک گاؤں میں رہائش پذیر ہے۔ایڈوس بچپن سے ہی اسکینگ کا دلدادہ ہے۔
ساؤنڈ بائٹ2(چینی):ایڈوس مردان، اسکی انسٹرکٹر
’’سنسنی اور دلچسپ کھیل کےباعث اسکینگ نے مجھے اپنی طرف راغب کیا۔ مجھے اس کھیل کے ساتھ دلی لگاؤ ہے۔ یہ پہلے سے ہی میری زندگی کا حصہ بن چکا ہے۔‘‘
2024 میں سخت تربیت حاصل کرنے کے بعد ایڈوس اب ایک مکمل اسکینگ انسٹرکٹر بن گیا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ3(چینی):ایڈوس مردان، اسکینگ انسٹرکٹر
’’میں آپ کے پیچھے چلوں گا اور آپ نےبس صرف میرے سامنے اسکینگ کرنا ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ4(چینی):ایڈوس مردان، اسکینگ انسٹرکٹر
’’ایمانداری سےکہوں تو میں اس وقت تک اسکینگ کی کوچنگ جاری رکھوں گا جب تک کہ میں عمر رسیدہ ہوکر اسے مزید کرنے کے قابل نہ رہوں۔‘‘
ارمچی، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link