جمعرات, جنوری 15, 2026
تازہ ترینشہنشاہ چھن شی ہوانگ کے مقبرے کے باہر 2 قدیم رتھ سواریاں...

شہنشاہ چھن شی ہوانگ کے مقبرے کے باہر 2 قدیم رتھ سواریاں دریافت

شی آن (شِنہوا) چینی ماہرین آثار قدیمہ نے چین کے شمال مغربی صوبے شانشی میں شہنشاہ چھن شی ہوانگ کے مقبرے کے قریب تدفین کے ایک گڑھے کی نئی کھدائی کے دوران 2 قدیم سواریاں دریافت کی ہیں۔

آثار قدیمہ کے متعلق ایک کانفرنس میں محققین نے اعلان کیا کہ یہ سواریاں شہنشاہ چھن شی ہوانگ کے مقبرے کے مقام پر میوزیم کے پٹ نمبر 2 سے ملی ہیں۔

میوزیم کی جانب سے 2025 میں کی جانے والی اس کھدائی میں تقریباً 30 مربع میٹر کا رقبہ شامل تھا جہاں سے قدیم سواریوں اور گھوڑوں کے ساز و سامان کے 15 ٹکڑے اور 9 ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔

اس منصوبے کے سربراہ اور میوزیم کے ریسرچ فیلو ژو سیہونگ نے بتایا کہ ایک قابل ذکر دریافت یہ ہے کہ یہ سواریاں پہیوں کے بغیر دفن کی گئی تھیں، یہ ایک ایسی خصوصیت ہے جس کی اس سے پہلے پٹ کے اس حصے میں تصدیق نہیں ہوئی تھی۔

ژو نے کہا کہ غالب امکان ہے کہ یہ گاڑیاں انڈر گراؤنڈ فوج میں عملی استعمال کے بجائے علامتی کردار ادا کرتی تھیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!