ہیڈلائن:
اطالوی باشندے نے چین کی نیلے کیلیکو دستکاری کےفن کو دریافت کرلیا
جھلکیاں:
چین کے جیانگ ژو صوبے کے خوبصورت نانتانگ شہر قدیم رنگین چینی روایتی لباس(نیلے کیلیکو) کی دستکاری کے حوالےسے مشہور ہے۔
نیلا کیلیکو کا طویل عرصے سےلوگوں کی زندگیوں میں اہم کردار رہا ہے۔آئیے اس کی تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔
شاٹ لسٹ:
1۔نانتانگ شہر کے مختلف مناظر
2۔نیلے کیلیکو کی دستکاری کے مختلف مناظر
3۔ساؤنڈ بائٹ1(انگریزی):ایلیسانڈرو مارٹینی، اطالوی باشندہ
4۔ساؤنڈ بائٹ2(چینی):ایلیسانڈرو مارٹینی، اطالوی باشندہ
5۔ساؤنڈ بائٹ 3(چینی): وو لِنگ شُو، ماہرِ آثار، نانتانگ نیلے کیلیکومیوزیم
6۔ساؤنڈ بائٹ4(انگریزی):ایلیسانڈرو مارٹینی، اطالوی باشندہ
7۔ساؤنڈ بائٹ 5(چینی): وو لِنگ شُو، ماہرِ آثار، نانتانگ نیلے کیلیکومیوزیم
8۔ساؤنڈ بائٹ6(انگریزی):ایلیسانڈرو مارٹینی، اطالوی باشندہ
9۔ساؤنڈ بائٹ7(چینی): وو لِنگ شُو، ماہر آثار، نانتانگ بلیوکیلیکومیوزیم اور ایلیسانڈرو مارٹینی، اطالوی باشندہ
10۔ساؤنڈ بائٹ8(انگریزی):ایلیسانڈرو مارٹینی، اطالوی باشندہ
11۔ساؤنڈ بائٹ7(چینی): وو لِنگ شُو، ماہر آثار، نانتانگ بلیو کیلیکومیوزیم اور ایلیسانڈرو مارٹینی، اطالوی باشندہ
12۔ساؤنڈ بائٹ8(انگریزی):ایلیسانڈرو مارٹینی، اطالوی باشندہ
تفصیلی خبر:
ساؤنڈ بائٹ1(انگریزی):ایلیسانڈرو مارٹینی، اطالوی باشندہ
’’چین کے جیانگ ژو صوبے کا خوبصورت شہر نانتانگ کا تذکرہ مارکو پولو کےسفر نامے میں بھی ملتا ہے۔ یہ شہر نیلےکیلیکو(رنگین روایتی چینی کپڑے)کے لئےمشہور ہے۔
نیلے اور سفید نقوش، جو جیانگ نان کے آبی قصبوں کی نرم لہروں کے ساتھ جڑے ہیں، یہ نقوش 800 سال کی تاریخ کے ساتھ نکھرے ہیں۔کپڑا رنگنے کی یہ روایتی تکنیک آج کے دور میں بھی اپنی منفرد کشش برقرار رکھے ہوئے ہے۔
میں اس وقت نانتانگ بلیو کیلیکو میوزیم میں موجود ہوں۔ آئیں، اندر چل کر دیکھتے ہیں کہ یہاں کیا خاص ہے!
یہ ایک مچھلی ہے۔کیا آپ جانتے ہیں کہ چینی ثقافت میں مچھلی خوشحالی اور اچھی قسمت کی علامت ہے؟
نیلا کیلیکو لوگوں کی زندگیوں میں طویل عرصے سے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ، یہ چینی قوم کے ثقافتی اعتماد کی علامت بن چکا ہے۔
یہ نیلے اور سفید نقش و نگار والا کپڑا کاریگروں کی محنت اور لگن کا گواہ بھی ہے۔
اس دستکاری سے جڑی کہانیاں سننے کے لئے میں نے آج نیلے کیلیکو کپڑے کی رنگائی کرنے والی چھٹی نسل کے ایک نمائندے کو مدعو کیا ہے،لیکن ان سے ملاقات سے پہلے، مجھے اپنے کپڑے بدلنے ہوں گے!
واہ! آخر کار، میں نے اپنے کپڑے بدل لیے ہیں۔
میں کیسا لگ رہا ہوں؟ کیا یہ ماہر سے ملاقات کے لیے ٹھیک ہے؟
چلیں، ان سے ملتے ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 2(چینی):ایلیسانڈرو مارٹینی، اطالوی باشندہ
’’آپ سے مل کر بہت مجھے خوشی ہوئی۔ میں نے سنا ہے کہ غیر مادی ورثے میں آپ کی مہارت شاندار ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 3(چینی): وو لِنگ شُو، ماہرِ آثار، نانتانگ بلیو کیلیکو میوزیم
"ایلیکس! آپ سے مل کر مجھے بھی بہت خوشی ہوئی۔ آئیے، میں آپ کو ہمارے اس نیلے کیلیکو ورثے کی تاریخ کے بارے میں بتاتی ہوں۔
قدیم زمانے میں نیلے کیلیکو کو "جڑی بوٹیوں کے نقش والے کپڑے” کے نام سے جانا جاتا تھا۔ کپڑا رنگنے کا یہ فن جنوبی سونگ خاندان کے دور میں وجود میں آیا۔ یعنی یہ فن 800 سال سے زائد مدت کی تاریخ کا حامل ہے۔ "
ساؤنڈ بائٹ4(انگریزی):ایلیسانڈرو مارٹینی، اطالوی باشندہ
نیلا کیلیکو خاموشی سے وقت کی مختلف تبدیل ہوتی اشکال کو واضح کرتا ہے۔’ استاد وو ‘ کی وضاحت نے مجھے نیلے کیلیکو کی تاریخ، وراثت، اور جدت کو سمجھنے میں مدد دی ہے۔
مجھے یہ سمجھ آئی ہے کہ نیلے کیلیکو کی آج تک ثقافتی ورثے کے طور پر بقا کا راز، اس فن کا یہاں کے باشندوں کی روز مرہ زندگی سےجڑا ہونے میں پوشیدہ ہے۔
ساؤنڈ بائٹ5(چینی):وو لِنگشُو، ماہر آثار، نانتانگ بلیوکیلیکومیوزیم
’’ان نمونوں کو دیکھیں۔ ہم نے نوجوانوں کی پسندیدہ جیومیٹرک اشکال کو بھی نئے اور جدید ڈیزائن میں شامل کر دیا ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 6(انگریزی):ایلیسانڈرو مارٹینی، اطالوی باشندہ
اطالوی نقوش سادہ اور سیدھے ہوتے ہیں، یہ نقوش روشن لکیروں میں آزادی تلاش کرتے ہیں، جب کہ چینی نقوش نازک اور گہرے ہونے کی وجہ سے سیال لکیروں کے ذریعےتاریخ محفوظ بنا دیتے ہیں۔ میں نے دونوں ممالک کے نقوش کی خوبصورتی کا مشاہدہ کیا ہے ۔ یہ نقوش ‘تنوع کے باوجود خاص ہم آہنگی’ کی شاندار عکاسی کرتے ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ7(چینی): وو لِنگشُو، ماہر آثار، نانتانگ بلیو کیلیکو میوزیم اور ایلیسانڈرو مارٹینی، اطالوی باشندہ
’’ آپ بعد میں خود ہی کوئی نقش منتخب کر سکتے ہیں۔یہاں 12بروج سے منسلک جانوروں کی اشکال ہیں ۔ میری پیدائش چونکہ چوہے کے سال میں ہوئی تھی اس لئے میں چوہا منتخب کرتا ہوں۔چلیں پھر نقش و نگار شروع کرتے ہیں۔ ٹھیک ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 8(انگریزی):ایلیسانڈرو مارٹینی، اطالوی باشندہ
’’ نقش کرنا ایک انتہائی پیچیدہ کام ہے۔یہ بظاہر سادہ سا کام دکھائی دیتا ہے۔، لیکن لکیروں کو تراشنے کے لئے آلات ، یعنی نقش و نگار والےچاقو اور چھلا استعمال کرتے ہوئے طاقت اور زاویے پر درست کنٹرول بہت اہم ہے۔ واہ! میں نے چوہے کا کان تراش لیا ہے! شروع میں مجھے یہ بہت پیچیدہ لگا، لیکن ماہر سےسیکھنے کے بعد میرے لئے یہ آسان ہو گیا۔ کپڑے کی رنگائی کے لئے مواد سویابین کے آٹے کے مرکب سے بنتا ہے، جب کہ رنگ نیلے پودوں سے حاصل کیا جاتا ہے۔ نیلا کیلیکو کاریگروں کے مشاہدے اور تخلیق میں حکمت کی عکاسی کرتا ہے جسے وہ اپنی روزمرہ کی زندگی میں استعمال کرتے ہیں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ9(چینی): وو لِنگشُو، ماہر آثار، نانتانگ بلیوکیلیکو میوزیم اور ایلیسانڈرو مارٹینی، اطالوی باشندہ
’’رنگنے کے دورانیے سے ہم مختلف رنگوں کےشیڈز حاصل کرسکتے ہیں۔
میں اس کا منتظر ہوں!
کیا آپ گہرے نیلے یا ہلکے نیلے رنگ کو ترجیح دیتے ہیں؟
مجھے روشنی سے گہرے یا گہرے سے روشنی تک مختلف شیڈز کا اثر پسند ہے۔ بس اسے ڈبو کر بھگونے دیں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ10(انگریزی): ایلیسانڈرو مارٹینی، اطالوی باشندہ
"رنگائی کا دورانیہ، کاریگروں کو اختراع کے راستے پر ڈال دیتا ہے۔رنگ کی مقدار اور بھگونے کے دورانیہ کا درست انتخاب، ہلکے نیلے، درمیانے نیلے، گہرے نیلے اور سیاہ نیلے جیسے مختلف رنگوں کے حصول میں وو لِنگ شُو کی معاونت کرتا ہے۔
ٹھیک ہے دوستو، تو ہم نے یہ پہلا حصہ مکمل کر لیا۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ رومال پہلے ہی نیلا ہوگیا ہے۔ نیلے کیلیکو کی تیاری کے لئے کئی پیچیدہ عمل درکار ہوتے ہیں جن میں نقش و نگار، سکریپنگ پیسٹ، رنگنے اور پیسٹ کو ہٹانا شامل ہیں۔
یہ 800 سال سے زائد کی ثقافتی وراثت اور بے شمار ماہر کاریگروں کی حکمت کی عکاسی کرتا ہے۔ نانتانگ بلیو کیلیکو میوزیم میں آج ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ کس طرح چینی ثقافتی ورثہ نوجوانوں کی زندگیوں کے قریب آ رہا ہے۔
میں آپ سب کو خوش آمدید کہتا ہوں، آئیں اور خود دیکھیں!‘‘
نانجنگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Text on Screen
چین کے جیانگ ژوصوبے کے خوبصورت نانتانگ شہر کپڑوں کے نقش و نگار کے حوالے سے کافی مشہور ہے۔
800 سال سے زائد کی تاریخ رکھنے والا کپڑا رنگائی کا یہ روایتی فن آج بھی چینی لوگوں کی زندگیوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
نیلا کیلیکو ، قدیم زمانے میں’جڑی بوٹیوں کے نقش والےکپڑے‘ کے طور پر بھی جانا جاتا تھا۔
لوگوں کی روز مرہ کی زندگیوں سےجڑے ہونے کے باعث یہ روایتی طریقہ آج بھی بطور ثقافتی ورثہ موجود ہے۔
نیلے کیلیکو رنگائی سے تیارکردہ کپڑے میں نقش و نگار کی جدت نے اسے نوجوان طبقے کی پسند بنا دیا ہے۔
چینی نقش و نگار نازک اور گہرے ہیں جو سیال لکیروں کےساتھ گزرتےلمحوں کو نمایاں کرتے ہیں۔
یہ نقش و نگار12بروج کے جانوروں پر مشتمل ہوتے ہیں، اور آپ ان میں سے کوئی بھی نمونہ منتخب کرسکتے ہیں۔
نقش کرنا ایک انتہائی پیچیدہ کام ہےجس میں استعمال ہونے والے آلات پر کنٹرول کرنا ضروری ہوتا ہے۔
رنگنے کےدورانیے کو کنٹرول کرکے رنگوں کے مختلف شیڈز حاصل کئے جاتے ہیں۔
نیلے کیلیکو کی تیاری میں کئی پیچیدہ عمل، جیسے نقش و نگار، سکریپنگ پیسٹ، رنگنے وغیرہ کے مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔
