اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے 7 امریکی اداروں کو ناقابل بھروسہ اداروں کی فہرست میں...

چین نے 7 امریکی اداروں کو ناقابل بھروسہ اداروں کی فہرست میں شامل کرلیا

چین نے کچھ امریکی ادارے ناقابل بھروسہ اداروں کی فہرست میں شامل کرلئے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت تجارت (ایم او سی) نے کہا ہے کہ چین کے تائیوان خطے کو اسلحہ فروخت کرنے پر 7 امریکی اداروں کو ناقابل بھروسہ اداروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ ناقابل بھروسہ ادارے کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ قوانین اور ضابطوں کے مطابق کیا گیا تھا ۔ انہوں نے ان اداروں پر پابندیوں سے متعلق اقدامات کے بارے میں بھی بتایا۔

فہرست میں شامل ان اداروں میں میں انٹرکوسٹل الیکٹرانکس، سسٹم اسٹڈیز اینڈ سمولیشن، آئرن ماؤنٹین سلوشنز، اپلائیڈ ٹیکنالوجیز گروپ، ایگزینٹ، انڈورل انڈسٹریز اور میری ٹائم ٹیکٹیکل سسٹمز شامل ہیں۔

وزارت تجارت کے مطابق اداروں کے چین میں کسی قسم کی درآمدی و برآمدی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور نئی سرمایہ کاری کرنے پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔

ان کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں کے چین میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور چین میں ان کے کام اور رہائش کے موجودہ اجازت نامے بھی منسوخ کردیئے جائیں گے۔ ان افراد کو کوئی نیا اجازت نامہ جاری نہیں کیا جائے گا۔

وزارت تجارت کے ترجمان نے فہرست میں شامل کئے گئے 7 اداروں سے متعلق میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکا نے حال ہی میں چین کے تائیوان خطے کو مسلسل ہتھیار فروخت کئے ہیں۔اس سے ایک چین اصول کو شدید دھچکا لگا اور چین ۔ امریکا 3 مشترکہ اعلامیوں کی خلاف ورزی ہوئی۔

ترجمان کے مطابق ہتھیاروں کی فروخت سے عالمی قوانین کی پامالی ہوئی اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کے لئے خطرہ پیدا ہوا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ 7 ادارے ہتھیاروں کی فروخت میں ملوث رہے اور نام نہاد فوجی ٹیکنالوجی تعاون پر چین کے سخت اعتراضات کو نظرانداز کیا۔اس سے چین کی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کو شدید نقصان پہنچا ۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!