اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلبخارسٹ میں "نی ہاؤ! چائنہ " تقریب کے دوران چین کے سرمائی...

بخارسٹ میں "نی ہاؤ! چائنہ ” تقریب کے دوران چین کے سرمائی سیاحتی مقامات کی جھلک پیش

رومانیہ کے شہر بخارسٹ میں چینی ثقافتی مرکز میں چین کی موسم سرما کی سیاحت کو فروغ دینے والی ایک تقریب کے دوران مہمان روایتی چینی کھانوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔(شِنہوا)

بخارسٹ(شِنہوا)رومانیہ کے شہر بخارسٹ میں  "نی ہاؤ! چائنہ” تقریب کے دوران 100 سیاحوں اور مقامی افراد نے شرکت کی، جس میں چین کے سرمائی سیاحتی مقامات کی ایک شاندار جھلک پیش کی گئی۔

چینی ثقافتی مرکز کے زیر اہتمام منعقدہ اس تقریب میں تصویری نمائش، ویڈیوز، لیکچرز اور ثقافتی مشاہدات پیش کئے گئے  جن میں موسم سرما کے کھیلوں، لوک موسیقی، چینی کھانوں اور قدرتی مناظر کی عکاسی کی گئی۔

چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ اور جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے لئے موسم سرما کے منفرد راستوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس تقریب میں مہمانوں کو مستند چینی پکوان اور سیچھوان ہاٹ پوٹ بھی پیش کئے گئے۔

مقامی رہائشی سیمونا میکلوس نے چین کے موسم سرما کے پرکشش مقامات کے حوالے سے جوش و خروش کا اظہار کیا اور ملک کے سکی ریزارٹس اور شاندار پہاڑی مناظر کو براہ راست دیکھنے کی خواہش ظاہر کی۔

بخارسٹ میں چینی ثقافتی مرکز کے ڈائریکٹر شوننگ بو نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کی تقریبات نہ صرف چین کے سرمائی مقامات کی منفرد کشش کو ظاہر کرتی ہیں بلکہ رومانیہ کے لوگوں کی دلچسپی بڑھا نے سمیت دونوں ممالک کی سیاحت کی صنعتوں کے مابین تعلقات کو مضبوط کرتی ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!