پیر, دسمبر 15, 2025
پاکستانمنافق کراچی میں صرف مایوسی بیچتے اور حادثوں کا انتظار کرتے ہیں،...

منافق کراچی میں صرف مایوسی بیچتے اور حادثوں کا انتظار کرتے ہیں، مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ منافق اس شہر میں صرف مایوسی بیچتے ہیں اور حادثوں کا انتظار کرتے ہیں کہ پریس کانفرنس کرنے کا موقع ملے، جماعت اسلامی لوگوں کو بتائے کہ 14 ارب روپے کب خرچ کرینگے ،پہلے لوگوں سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیتا کاٹنے اور پریس کانفرنس کرنے آجاتے ہیں، شہر میں کام ہوگا، پیپلز پارٹی منافقت کا خاتمہ کریگی، میں جس جگہ پر کھڑا ہوں، اس علاقہ سے یوسی چیئرمین حافظ نعیم منتخب ہوئے تھے لیکن کام پیپلزپارٹی نے کرایا ہے، لوگ آج علاقے کو بدلتا دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا ایک ایک کارکن اس شہر کی خدمت میں مصروف ہے۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!