پیر, دسمبر 15, 2025
پاکستانپنجاب سہولت بازار اتھارٹی کو اعلیٰ معیار پر انٹرنیشنل سرٹیفکیٹ مل گئے،...

پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کو اعلیٰ معیار پر انٹرنیشنل سرٹیفکیٹ مل گئے، وزیراعلیٰ کی مبارکباد

پنجاب حکومت نے عوامی خدمت اور فلاح و بہبود کے حوالے سے ایک اور کامیابی حاصل کرلی ہے اور پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کو سوئٹزرلینڈ کے مستند عالمی ادارے کی طرف سے اعلیٰ معیار پر انٹرنیشنل سرٹیفکیٹ مل گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ کے دفتر کے مطابق پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کو آئی ایس او 901 اور آئی ایس او 27001 سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے ہیں اور پنجاب سہولت بازار اتھارٹی یہ سرٹیفکیٹس حاصل کرنیوالا اپنی نوعیت کا پہلا منفرد ادارہ بن گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں سہولت بازار اتھارٹی کی جانب سے مجموعی طورپر 17ہزار سے زائد سٹال قائم کرنے کا منفرد ریکارڈ بھی قائم کر دیا گیا ہے اور 36 اضلاع میں 6ہزار سٹال اورنئے بننے والے 10سہولت بازاروں میں ایک ہزار سٹال قائم ہیں،پنجاب بھر میں ہفتہ وار لگنے والے 10ہزار سے زائد عارضی سٹال عوام کی سہولت کیلئے موجود ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کے عالمی سرٹیفکیشن پر اظہار مسرت اور مبارکباد دیتے ہوئے مزید تین اضلاع میں سہولت بازار کا آغاز جنوری تک کرنے کا ہدف مقرر کر دیا، انہوں نے کہا کہ عوام کو سستی اورمعیاری اشیا صرف کی فراہمی کیلئے سہولت بازار اتھارٹی کا کردار ناقابل فراموش ہے، سہولت بازار اتھارٹی نے صوبہ بھر میں پھل، سبزیوں اوردیگر اشیا ئے صرف کی سستے داموں فراہمی یقینی بنا کر قابل قدر عوامی خدمت سرانجام دیں، سستی اورمعیاری اشیاء کا حصول پنجاب کے عوام کا حق ہے، پنجاب کے سرکاری ادارو ں کو صحیح معنوں میں خدمت مرکز بنا رہے ہیں، پنجاب میں سستی روٹی اورسستا آٹا عوام کیلئے احساس کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سہولت بازاروں کا دائرہ کارڈویژن، اضلاع، تحصیل سے بتدریج چھوٹے شہروں تک وسیع کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!