اتوار, دسمبر 14, 2025
پاکستانجنوبی پنجاب کو صوبہ بنانا محرومیاں دور کرنے کا واحد حل، یوسف...

جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانا محرومیاں دور کرنے کا واحد حل، یوسف رضا گیلانی

سینیٹ کے چیئرمین سیدیوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جنرل فیض حمید کو سزا ملنے سے احتساب کے نظام پر اعتماد میں اضافہ ہوگا، یہ تصور کیا جاتا ہے کہ بڑے لوگوں کو سزا دینے کا نظام نہیں ہے تاہم یہ تصور غلط ثابت ہو، جنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کرنے کا واحد حل یہی ہے کہ اسے صوبہ بنایا جائے۔

مظفر گڑھ میں سابق ایم این اے مہر ارشاد احمد سیال کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیلیں ہم نے بھی خوش اسلوبی سے کاٹی ہیں، جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنی تمام کوششیں اب بھی جاری رکھیں گے، پیپلز پارٹی نے جنوبی پنجاب اور مظفر گڑھ کی ترقی کیلئے کئی منصوبے شروع کئے، ترکیہ کی مدد سے ہم نے طیب اردوان ہسپتال اور ہیڈ محمد والا پل بنوایا۔

انکا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ جن صوبوں پر اتفاق رائے ہے وہ صوبے بننے چاہئیں، یہ اب موجودہ حکومت کی صوابدید ہے کہ وہ کس علاقے میں کتنا ترقیاتی فنڈ یا منصوبے لاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسائل کا حل مذاکرات میں ہوتا ہے، حکومت کو گڈز ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات ضرور کرنے چاہئیں تاکہ انکے بھی تحفظات کو دور کیا جا سکے۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!