اتوار, دسمبر 14, 2025
پاکستاندھند کے باعث مختلف مقامات پر موٹرویز بند، شہریوں سے احتیاط کی...

دھند کے باعث مختلف مقامات پر موٹرویز بند، شہریوں سے احتیاط کی اپیل

ملک کے مختلف حصوں میں شدید دھند کے باعث مختلف مقامات پر موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ موٹرویز کا استعمال کرتے ہوئے احتیاط سے کام لیں۔

ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی، ایم 3 فیض پور سے درخانہ، موٹر وے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان، ایم 5 ملتان سے ظاہر پیر جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 بھی دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی سنگین حادثات کا باعث بن سکتی ہے اسلئے ڈرائیورز لین ڈسپلن کی سختی سے پابندی کریں، سفر کرنیوالے شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں کیونکہ دھند میں محفوظ سفری اوقات صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک ہیں۔

ترجمان موٹروے پولیس نے ڈرائیور حضرات کیلئے ہدایات جاری کی ہیں کہ فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور آگے چلنے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، موٹرویز پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور رہنمائی یا مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!