اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسچین کے شی زانگ میں کافی وین چلانے والے جوڑے کا بہترین...

چین کے شی زانگ میں کافی وین چلانے والے جوڑے کا بہترین طرز زندگی

جھلکیاں:

چین کے علاقہ شی زانگ میں جہاں آڑو کے خوبصورت پھول اپنے جوبن پر ہیں، ایک چینی جوڑا اپنے کافی وین کے کاروبار کی مدد سے اپنے خوابوں کا طرز زندگی گزار رہا ہے۔

#AmazingChina

ذیلی سرخیاں اور ساؤنڈ بائیٹس:

بوم کاؤنٹی، ننگچھی

شی زانگ، چین

جنوب مغربی چین کے شی زانگ خودمختار ریجن میں آڑو کے پھول سیاحوں کی ایک بڑی تعداد کو اپنی جانب کھینچ رہے ہیں۔

چھونگ چھنگ کا ایک نوجوان جوڑا، مُو یی پنگ اور تان یان بھی ان میں شامل ہیں۔

مگر ایک چیز اُن کے اِس دورہ کو خاص بناتی ہے — ایک کافی وین۔

ساؤنڈ بائیٹ 1(چینی): مو یی پنگ اور تان یان

"میں شی زانگ کا ایک اور دورہ کرنا چاہتا تھا۔پھر میرے دل میں ایک کافی وین چلانے کا خیال آیا۔ پس ہم نے اپنی وین کو خود ہی ایک کافی وین میں تبدیل کیا اور اسے چلاتے ہوئے چھونگ چھنگ سے یہاں پر چلے آئے۔

یہ ہمارا پہلاموقع ہے۔ میرے خیال میں سفر کے دوران سفری اخراجات پورے کرنا اور ہر ایک کو کافی پلانا ایک اچھی چیز ہے۔یہ ایک بہت خوشگوار تجربہ بھی ہے۔”

وین کو ایک موبائیل کافی شاپ میں تبدیل کرنے میں اِس جوڑے کو چھ ماہ لگ گئے۔

شی زانگ میں آڑو کے پھولوں کی شروعات سے پہلے اس وین کو مکمل کرنے کے لیے جوڑے نے چھونگ چھنگ سے اپنے سفر کا آغاز گزشتہ سال فروری سے کیا۔

ساؤنڈ بائیٹ 2(چینی): مو یی پنگ اور تان یان

"یہ بالکل مناسب موسم ہے۔ پہاڑوں پر ہر طرف آڑو کے پھول اپنی بہار ہر ہیں۔ یہ بہت خوبصورت منظر ہے۔ میں بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔”

جوڑے کے لیے صرف یہاں کے نظارے متاثر کُن نہیں ہیں بلکہ وہ گزشتہ چند برسوں کے دوران تبت میں رونماء ہونے والی اہم تبدیلیوں سے بھی متاثر ہوئے۔

ساؤنڈ بائیٹ 3(چینی): مو یی پنگ اور تان یان

"میرے شی زانگ کے گزشتہ دورے کے مقابلہ میں سڑکوں اور تفریحی مقامات جیسی عوامی سہولیات کو زیادہ بہتر بنایا گیا ہے اور خدمات کا معیار بھی بہتر ہے۔ تبت کے مقامی لوگوں نے بھی ہمارا گرمجوشی سے استقبال کیا۔”

حالیہ برسوں کے دوران جب تبت انفراسٹرکچراور سیاحت کی صنعت کی ترقی کے لیے کوششوں میں مصروف ہے، لوگوں کی ایک بڑی تعداد اپنی تعطیلات منانے کے لیے تبت کا انتخاب کر رہی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!