سعودی عرب نے آئندہ سال چار ایئرپورٹ کو نجی شعبے کے زیر انتظام کرنے کا اعلان کر دیا۔سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے کہا ہے کہ آئندہ سال 2025 کے دوران نجی شعبے کے انتظام کے لیے چار سعودی ایئرپورٹس دستیاب ہوں گے۔ خالد الفالح کا کہنا تھا پہلے 100 فیصد بندرگاہوں کا انتظام گورنمنٹ پورٹس اتھارٹی کے ذریعے کیا جاتا تھا لیکن اب حکومت کے زیر انتظام بندرگاہیں صفر ہیں۔ انہوں نے کہا سعودی عرب دنیا میں گرین انرجی پیدا کرنے والے سب سے بڑے ممالک میں سے ایک بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک اہم چیز پر دستخط دیکھ کر خوش ہوں جو کہ سعودی عرب اور مصر کے درمیان سمندری مواصلات کی ترقی ہے۔ متحدہ عرب امارات، عمان ہمارے ساتھ ہیں۔ ہم لازمی طور پر ایک نیٹ ورک تشکیل دے سکتے ہیں۔خلیجی ریلوے نیٹ ورک اس میں ایک اضافہ ہوگا۔وزیر سرمایہ کاری نے کہا کہ ٹرانسپورٹیشن اور لاجسٹکس کا شعبہ عالمی معیشت کی بنیاد ہے اور اس شعبے کا حجم 3.8 ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہے۔
