اتوار, ستمبر 14, 2025
تازہ ترینپی ایل اے کا جنوبی بحیرہ چین میں معمول کا گشت

پی ایل اے کا جنوبی بحیرہ چین میں معمول کا گشت

چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے جنوبی تھیٹر کمانڈ نے جمعہ اور ہفتہ کے روز جنوبی بحیرہ چین میں معمول کے گشت کئے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے جنوبی تھیٹر کمانڈ نے جمعہ اور ہفتہ کے روز جنوبی بحیرہ چین میں معمول کا گشت کیا۔

کمان کے ترجمان تیان جون لی نے کہا کہ فلپائن نے خطے سے باہر کے ممالک کے ساتھ مل کر نام نہاد "مشترکہ گشت” کئے، جنوبی بحیرہ چین پر جھوٹے دعوے کئے اور خطے میں امن و استحکام کو نقصان پہنچایا۔

ترجمان نے کہا کہ ہم فلپائن کو سختی سے خبردار کرتے ہیں کہ وہ اشتعال انگیزی اور وہ تمام اقدامات فوری طور پر بند کرے جو جنوبی بحیرہ چین میں کشیدگی کو بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیرونی مدد حاصل کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

ترجمان نے زور دے کر کہا کہ جنوبی تھیٹر کمانڈ کے فوجی ہمہ وقت چوکس ہیں تاکہ چین کی علاقائی خودمختاری اور قومی سلامتی کا پُرعزم دفاع کیا جاسکے اور جنوبی بحیرہ چین میں امن و استحکام قائم رکھا جا سکے۔

ترجمان نے کہاکہ جنوبی بحیرہ چین میں کسی بھی قسم کی گڑبڑ یا بد نظمی پیدا کرنے کی کوشش ناکام ہو کر رہے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!