بیجنگ: چین کے اعلی سیاسی مشیر وانگ ہوننگ نے کرغیز پارلیمنٹ کے اسپیکر نورلان بیک شکیف سے بیجنگ میں ملاقات کی۔
گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماں کی تزویراتی رہنمائی کے تحت چین اور کرغزستان نے دوطرفہ تعلقات کو ایک نئے دور کے لیے جامع تزویراتی شراکت داری میں تبدیل کیا ہے، اور دونوں ممالک اچھی ہمسائیگی اور مشترکہ خوشحالی کے لیے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کے لیے مل کر کام کررہے ہیں۔
وانگ نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے سربراہان مملکت میں طے پانے والے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے اور دوطرفہ تعلقات کی پائیدار اور اعلی سطحی ترقی کو فروغ دینے کے لیے کرغزستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں اور یہ کہ سی پی پی سی سی ہم نصیب چین-کرغزستان کمیونٹی کی تعمیر میں تعاون کے لیے کرغیز پارلیمنٹ کے ساتھ تبادلوں کو بڑھانے کے لیے تیار ہے۔
مختلف شعبوں میں چین کی ترقی کی کامیابیوں پر مبارکباد دیتے ہوئے شکیف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون میں کوئی سیاسی اختلافات یا رکاوٹ نہیں ہیں۔
