بیجنگ: چین کے نائب صدرہان ژینگ نے چین اور برازیل کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔
بیجنگ میں گزشتہ روز ہونے والی استقبالیہ تقریب میں انہوں نے چین میں برازیل کے سفیر مارکوس گالواو اور برازیل کے دیگر نمائندوں سے ملاقات کی۔
چین اور برازیل کے تعلقات کی تاریخ میں 2024 کو ماضی اور مستقبل کو جوڑنے کا ایک اہم سال قرار دیتے ہوئے ہان نے کہا کہ نصف صدی قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات نے مختلف شعبوں میں عملی تعاون کے ساتھ مستحکم طور پر ترقی کی ہے۔
چینی نائب صدرنے کہا کہ چین اور برازیل دونوں بڑے ترقی پذیر ملک اور ابھرتی ہوئی مارکیٹیں ہیں۔ چین ترقیاتی حکمت عملی کےفروغ ، باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مضبوط کرنے اور مشترکہ طور پر دو طرفہ تعلقات کے اگلے "سنہری 50 سال” کی تعمیر کے لیے دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کے مطابق برازیل کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔
