ہفتہ, جنوری 25, 2025
انٹرنیشنللبنانی وزیر خارجہ کی اسرائیل کی طرف سے شہریوں کو نشانہ بنانے...

لبنانی وزیر خارجہ کی اسرائیل کی طرف سے شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت

بیروت: لبنانی وزیر خارجہ  عبداللہ بو حبیب نے اسرائیل کی طرف سے لبنان میں حملوں کے دوران دانستہ طور پر شہریوں  کو نشانہ بنا نے کی مذمت کی ہے۔

لبنان کی خارجہ امور اورتارکین وطن کی وزارت کے جاری بیان کے مطابق بو حبیب  نے  ناروے کے ہم منصب اسپن بارتھ آئید کیسا تھ ٹیلی فون پر بات چیت کی جس کے دوران  دونو ں رہنماوں نے  اسرائیل کی ایران اور لبنا ن کیساتھ کشیدگی اور لبنان اور غزہ میں اس کے  جاری فوجی آپریشن کے تناظر میں خطے کو بڑی جنگ سے بچانے کی تازہ ترین کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

دوران گفتگو بو حبیب نے  اسرائیل کے اقدامات کی مذمت کرتے ہو ئے انہیں بین الاقوامی قوانین کی واضع خلاف ورزی قرار دیا۔

ناروے کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ ان کا ملک کشیدگی کو کم کرنے اور حالات کو قابو سے باہر ہونے سے روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے مفادات کا تحفظ اور غزہ میں جنگ بندی کے حصول کے لیے خطے میں جنگ کی آگ بھڑکانے سے بچنے کی کوششوں کی ضرورت ہے۔

شِنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!