کوئٹہ : کوئٹہ میں کانگو کی زیر علاج مریضہ انتقال کرگئی۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیزز کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج کانگو کی مریضہ دم توڑ گئی۔ہسپتال ذرائع کے مطابق 50سالہ مریضہ کا تعلق کوئٹہ کے علاقے کلی کمالو سے تھا۔ حکام کے مطابق رواں سال کانگو وائرس کے باعث جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد سات ہوگئی۔ہسپتال ذرائع کے مطابق رواں سال ہسپتال میں کانگو وائرس کے 30پازیٹو کیسز رپورٹ ہوئے۔
