اسلام آباد: جماعت اسلامی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے 26 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے ایک بیان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اسے عوام پر ظلم قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں، 26 جولائی کو امیر حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں اسلام آباد میں دھرنا دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام دشمن اقدامات کیخلاف حق دو عوام کو تحریک چلارہے ہیں، عوامی حقوق کیلئے سڑکوں پر بھی نکلیں گے اور عدالتوں میں بھی جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنے سے نہیں اٹھیں گے۔