کراچی: کراچی ڈیفنس خیابان محافظ میں کار سوار کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو ہلاک ، دوسرا زخمی ہوگیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مارے گئے ڈاکو کی شناخت 30سالہ علی اکبر کے نام سے ہوئی ہے جب کہ زخمی ہونے والے ڈاکو نے اپنا نام حمزا ولد نذیر حسین بتایا ہے، ہلاک و زخمی ڈاکوئوں سے 2 پستولیں بمعہ گولیاں ، موبائل فونز ، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق ملزمان کار سوار شہری کو اسلحہ کے زور لوٹنے کیلئے روکنے کی کوشش کر رہے تھے جس پر شہری نے لائسنس یافتہ پستول سے ڈاکوئوں پر فائرنگ کی۔
