جمعہ, اپریل 18, 2025
انٹرنیشنلامریکہ کا اینٹی ڈوپنگ نظام اب بھی کئی خامیوں کا شکار ہے،...

امریکہ کا اینٹی ڈوپنگ نظام اب بھی کئی خامیوں کا شکار ہے، صدر واڈا

فرانس کے شہر پیرس میں ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) کے صدر ویٹولڈ بانکا پریس کانفرنس کر رہے ہیں-(شِنہوا)

وارسا(شِنہوا)عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) کے صدر ویٹولڈ بانکا نے کہا ہے کہ امریکہ کا اینٹی ڈوپنگ نظام مکمل طور پر درست  نہیں ہے۔

ویٹولڈ بانکا نے پولینڈ کے میڈیا سپورٹیو فاکٹی (سپورٹس فیکٹس) سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا اینٹی ڈوپنگ نظام اب بھی کئی خامیوں کا شکار ہے۔ انہوں نےکہا کہ ہمارے سب سے بڑے نقاد امریکن اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (یوساڈا) کے سی ای او ٹریوس ٹائیگارٹ ہیں، جو کئی سالوں سے واڈا کے خلاف کام  کر رہے ہیں۔  برادری نے محسوس کیا ہے کہ ایسا کرنے کا مقصد ان کے اپنے مسائل سے توجہ ہٹانا ہوسکتا ہے۔

واڈا کے صدر نے کہا کہ ہم کئی سالوں سے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ امریکی کالجوں میں اینٹی ڈوپنگ نظام بہت کمزور ہے، وہاں خون کے کوئی ٹیسٹ نہیں ہوتے، مقابلے سے پہلے کوئی ٹیسٹ نہیں ہوتا، کھلاڑیوں کو اپنے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی ضرورت نہیں ہے، این سی اے اے نے ورلڈ اینٹی ڈوپنگ کوڈ پربھی دستخط نہیں کئے ہیں۔

تقریباً 90 فیصد امریکی ایتھلیٹس مذکورہ بالا اینٹی ڈوپنگ کوڈ کے تابع نہیں ہیں۔ ان میں سے بعض کا ٹیسٹ صرف اس وقت کیا جاتا ہے جب وہ اولمپیئن بن جاتے ہیں یا کچھ عرصہ پہلے ٹیسٹ کیاجاتاہے۔

18 مارچ کو واڈا نے کھیلوں کو سیاست سے پاک رکھنے کے اپنے موقف کی توثیق کی اور سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزان میں 19 ویں سالانہ سمپوزیم میں چینی تیراکوں کے آلودگی سے متعلق فیصلے کی حمایت میں ایک مضبوط موقف اختیار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم چند سال پہلے کے مقابلے میں آج بہت زیادہ مضبوط اور زیادہ موثر ہیں۔ ہمارا اینٹی ڈوپنگ سسٹم دنیا کا سب سے ہم آہنگ قانونی نظام ہے۔ میرے لئے سب سے بڑی قدر واڈا کی آزادی ہے اور میں کسی کو بھی اس کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دوں گا، یہاں تک کہ سپر پاورز کو بھی نہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!