اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلویتنام۔چین تعلقات نے مضبوط اور نمایاں ترقی کی ہے، نائب وزیر اعظم...

ویتنام۔چین تعلقات نے مضبوط اور نمایاں ترقی کی ہے، نائب وزیر اعظم ویتنام

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چینی نائب صدر ہان ژینگ ویتنام کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ بوئی تھانہ سون سے ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

ہنوئی (شِنہوا) ویتنام کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ بوئی تھانہ سون کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں ویتنام۔چین تعلقات نے متعدد شعبوں میں مضبوط، جامع اور نمایاں ترقی کی ہے۔

چینی صدر شی جن پھنگ کے پیر کے روز ویتنام کے سرکاری دورے سے قبل شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں سون نے کہا کہ یہ دورہ کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری تو لام کے سرکاری دورہ چین کے ایک برس سے بھی کم عرصے بعد ہو رہا ہے جو اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے ۔ توقع ہے کہ اس کے دوطرفہ تعلقات کی ترقی پر طویل مدتی اثرات مرتب ہوں گے۔

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ ویتنام کی پارٹی اور ریاستی رہنماؤں نے اس دورے سے بہت زیادہ توقعات وابستہ کی ہیں۔

سون نے توقع ظاہر کی کہ یہ دورہ اعلیٰ سطح اسٹریٹجک رابطے  مضبوط، سیاسی باہمی اعتماد کی بنیاد کو مستحکم ، قومی نظم و نسق اور ترقی میں تجربات کے تبادلے،  پیچیدہ اور غیر متوقع علاقائی اور عالمی منظر نامے کے تناظر میں دوطرفہ تعلقات میں مضبوط اور مستحکم ترقی کے لئے لائحہ عمل طے کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ دورہ دوطرفہ تعاون کی مختلف سمت اور ترجیحات کا بھی تعین کرے گا، عملی تعاون کو آگے بڑھائے گا اور معیاری۔ گیج ریلویز، زرعی تجارت، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم و تربیت، ڈیجیٹل اور ماحول دوست معیشت جیسے شعبوں میں اعلیٰ سطح تعاون کے نمایاں پہلوؤں کو فروغ دے گا جہاں ویتنام کو ضروریات ہیں اور چین کے پاس مہارت موجود ہے تاکہ دونوں قوموں کی امنگوں اور مفادات کو پورا کیا جا سکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!