جمعہ, مارچ 21, 2025
تازہ ترینلاؤس انٹرپرائز کریڈٹ انفارمیشن پلیٹ فارم کا باضابطہ طور پرآغاز کردیا گیا

لاؤس انٹرپرائز کریڈٹ انفارمیشن پلیٹ فارم کا باضابطہ طور پرآغاز کردیا گیا

وین تیان: چین-لاؤس ڈیجیٹل اقتصادی تعاون ، تبادلہ کانفرنس اور لاؤس انٹرپرائز کریڈٹ انفارمیشن پلیٹ فارم کی افتتاحی تقریب لاؤس کے دارالحکومت وین تیان میں منعقد ہوئی۔

افتتاحی تقریب میں چین اور لاؤس کے متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ انہوں نے ڈیجیٹل اقتصادی تعاون میں نئے امکانات پر تبادلہ خیال کیا اور لاؤ انٹرپرائز کریڈٹ انفارمیشن پلیٹ فارم کے آغاز کا مشاہدہ بھی کیا۔

یہ پلیٹ فارم دونوں حکومتوں کی مشترکہ رہنمائی میں قائم کیا گیا ہےاور دونوں ممالک کے کاروباری اداروں اسے مشترکہ طور پر چلارہے ہیں۔

یہ پلیٹ فارم لاؤس کی کارپوریٹ کریڈٹ معلومات کی شفافیت میں اضافہ کرکے لاؤس کی کمپنیوں کو عالمی اقتصادی اور تجارتی تبادلوں میں شرکت کے لئے مستند معلومات فراہم کرے گا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں لاؤس کے مرکزی بینک بینک آف دی لاو پی ڈی آر (بول) کے ڈپٹی گورنر خانکیو لاما نگاؤ نے کہا کہ پلیٹ فارم کا قیام لاؤس کے مالیاتی جدیدیت کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ اس نے لاؤس کی اقتصادی اور مالی ترقی کے لئے ایک ٹھوس بنیاد رکھی ہے اور یہ لاؤس کے کاروباری اداروں کو آسان اور موثر مالیاتی خدمات فراہم کرے گا۔

گوانگ سی ژوآنگ خود مختار خطے کی عوامی حکومت کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور گوانگ سی ژوآنگ خود مختار خطے میں بگ ڈیٹا ڈیولپمنٹ بیورو کے ڈائریکٹر جنرل ژاؤ ژی گانگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ وہ ڈیجیٹل معیشت کے شعبے میں لاؤس کے ساتھ تعاون مزید مستحکم کرنے اور سرحد پار کمپیوٹنگ قوت اور ڈیٹا عناصر کے سرحد پار بہاؤ میں تعاون کے شعبوں کی تلاش کیلئے تیار ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!