ہفتہ, فروری 14, 2026
انٹرنیشنلایرانی وزیر خارجہ کی تہران کے متعلق یورپی یونین کے ’’غلط...

ایرانی وزیر خارجہ کی تہران کے متعلق یورپی یونین کے ’’غلط طرز عمل‘‘ پر شدید تنقید

تہران (شِنہوا) ایران نے یورپی یونین کی طرف سے تہران کے متعلق غلط طرز عمل اختیار کرنے، بالخصوص اسلامی انقلابی گارڈ کور کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے اور یورپی بلاک  کی طرف سے ایران کے داخلی معاملات میں نامناسب مداخلت کی مذمت کی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے یہ بات قبرص کے اپنے ہم منصب کونسٹانٹینوس کومبوس، جن کے ملک کے پاس اس وقت یورپی یونین کی موجودہ صدارت ہے، کے ساتھ ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو کے دوران کہی۔

انہوں نے مغربی ایشیا میں ترقی کے متعلق یورپی یونین کے غلط موقف پر بھی تنقید اور یورپی بلاک پر زور دیا کہ وہ ایران اور خطے کے متعلق اپنے غلط طرزعمل پر نظر ثانی کرے۔

دونوں رہنماؤں نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان ہونے والے نئے جوہری مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

بیان کے مطابق اس موقع پر کومبوس نے ایران اور امر یکہ کے درمیان جوہری مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے بات چیت جاری رکھنے اور کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!