اتوار, فروری 15, 2026
بیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکچین کی انتخابات میں کامیابی پر بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کو مبارکباد

چین کی انتخابات میں کامیابی پر بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کو مبارکباد

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں پرسکون اور منظم انداز میں انتخابات ہوئے ہیں اور ہم بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ترجمان نے یہ بات بنگلہ دیش میں جمعرات کو ہونے والے 13 ویں پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہی۔ ابتدائی نتائج کے مطابق بی این پی نے 297 براہ راست منتخب ہونے والی نشستوں میں سے 209 پر کامیابی حاصل کرکے انتخابات جیت لئے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ایک روایتی دوست اور بنگلہ دیش کا پڑوسی ہونے کے ناطے چین  بنگلہ دیش کے داخلی سیاسی ایجنڈے کو  آگے بڑھانے کی حمایت کرتا ہے اور آزمودہ دوستی  کو آگے بڑھانے کے لئے تیار ہے، اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون  کو گہرا کرنا چاہتا ہے جبکہ چین-بنگلہ دیش تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!