جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دیدی ہے، ہائیکورٹ کے 4ججوں کی مدت میں 6ماہ کی توسیع کی منظوری بھی دی گئی ہے۔
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہوا جس میں ایڈیشنل ججز انعام اللہ خان، جسٹس فرح جمشید، ثابت اللہ اور اورنگزیب کی مدت میں 6ماہ کی توسیع کی گئی۔
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایڈیشنل ججز صادق علی، جسٹس مدثر امیر، جسٹس محمد طارق آفریدی، جسٹس عبدالفیاض، جسٹس صلاح الدین اور قاضی جواد احسان اللہ کو مستقل جج بنانے کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں پی ٹی آئی ارکان بیرسٹر علی ظفر، بیرسٹر گوہر اور خیبر پختونخوا حکومت کے صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم آفریدی شریک نہیں ہوئے۔




