بدھ, جنوری 14, 2026
تازہ ترینٹی ٹوئنٹی سیریز، آسٹریلوی کرکٹ ٹیم رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریگی

ٹی ٹوئنٹی سیریز، آسٹریلوی کرکٹ ٹیم رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریگی

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریگی، آسٹریلوی ٹیم کے دورے کی تصدیق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 29جنوری سے ہوگا، دوسرا ٹی ٹوئنٹی 31 جنوری اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ یکم فروری کو کھیلا جائیگا، تینوں میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں شام 6 بجے کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ 28 جنوری بروز بدھ لاہور پہنچے گا، سیریز آئندہ ماہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے قبل دونوں ٹیموں کیلئے انتہائی اہم ہے، پاکستان ورلڈ کپ کے گروپ اے جبکہ آسٹریلیا گروپ بی میں شامل ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!