ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی پر سخت جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ایرانی عوام کے قاتل ہیں، ایرانی عوام بدلہ لینے کیلئے جن قاتلوں کو یاد رکھیں گے وہ ٹرمپ اور نیتن یاہو ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کا نعرہ لگانیوالے ممالک خود سب سے بڑی انسانی خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں، امریکا اور اسرائیل برسوں سے ایران پر پابندیاں، دبائو اور عدم استحکام مسلط کر کے عام شہریوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
علی لاریجانی نے اپنا بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹروتھ سوشل پر جاری پیغام کو ری پوسٹ کر کے دیا۔




