بدھ, جنوری 14, 2026
انٹرنیشنلایران، پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ رک گیا، انٹرنیشنل کالز سروس بحال

ایران، پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ رک گیا، انٹرنیشنل کالز سروس بحال

ایران میں کئی دنوں سے جاری پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ رک گیا ہے جس کے بعد ملک میں انٹرنیشنل کالز سروس بحال کر دی گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ رکنے کے باوجود ایران میں انٹرنیٹ سروس تاحال بند ہے، امریکی انسانی حقوق تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں احتجاجی مظاہروں کے دوران اب تک 1850مظاہرین ہلاک ہوچکے ہیں۔

قبل ازیں ترجمان یو این ہیومن رائٹس نے کہا تھا کہ ایران میں پرتشدد واقعات میں مرنیوالوں کی تعداد ہزاروں میں ہے، ان واقعات کو جلد از جلد روکنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ انکے پاس بیرون ملک سے دہشتگرد ایجنٹوں کو احکامات دینے کے شواہد موجود ہیں، ہم نہیں سمجھتے کہ امریکا منصفانہ مذاکرات کیلئے تیار ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ایران نے ملک میں مہنگائی کیخلاف جائز احتجاج کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا ہے، مظاہرین سے ریلیف کی بات چیت جاری تھی کہ ٹرمپ کو مداخلت کا موقع فراہم کرنے کیلئے سازش کے تحت مظاہروں کو پرتشدد کردیا گیا تاکہ ایران کیخلاف بیرونی فوجی طاقت کا ممکنہ جواز تلاش کیا جا سکے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!