سری لنکا کے شہر کولمبو کا ایک خوبصورت منظر-(شِنہوا)
کولمبو(شِنہوا)سری لنکا کی وزارت خارجہ، غیر ملکی روزگار اور سیاحت کے نائب وزیر روان رانا سنگھے نے کہا ہے کہ انہوں نے تقریباً پورے چین کا سفر کیا ہے جس میں متنوع ثقافت، کھانے اور دوستانہ ماحول سے متاثر ہوئے ہیں.
شںِوا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی سری لنکا کے مناظر اور ثقافت سے لطف اندوز ہونے کے لئے مزید چینی سیاح ان کے ملک آئیں گے۔
2014 میں رانا سنگھے نے چین میں تعلیم حاصل کرنے کا خواب پورا کیا۔ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت رانا سنگھے نے چینی حکومت سے وظیفہ حاصل کیا اور سیاحتی انتظام میں ڈاکٹریٹ کرنے سیچھوان یونیورسٹی گئے۔
چین میں اپنے قیام کے دوران رانا سنگھے اور ان کے استاد نے انٹرنیشنل سینٹر فار انٹرڈسپلنری کلچر ہیریٹیج اینڈ ٹورازم ریسرچ ، ایس سی یو – یو ڈبلیو یو کے قیام کو فروغ دیا۔ انہوں نے سری لنکا کے لئے چینی سیاحوں کے بڑھتے رجحان کا مشاہدہ بھی کیا۔
2017 میں چین سری لنکا میں سیاحوں آمد کا دوسرا سب سے بڑا ذریعہ بن چکا تھا۔ سال بھر میں 2لاکھ 60ہزارسے زائد چینی سیاحوں نے سری لنکا کا رخ کیا۔ تاہم سری لنکا کی داخلی صورتحال اور کوویڈ 19 وبائی امراض کے باعث سری لنکا آنے والے چینی سیاحوں کی تعداد میں تیزی سے کمی ہوئی۔
وبائی امراض کے بعد بیرون ملک سفر کرنے والے چینی سیاحوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔ رانا سنگھے کا کہنا ہے کہ سری لنکا کی حکومت نے چینی سیاحوں کی واپسی کا خیر مقدم کیا ہے۔ ملک چینی سیاحوں کے لئے ویزا اور براہ راست پروازوں کے حوالے سے مزید آسانیاں پیدا کرے گا تاکہ سری لنکا چینی سیاحوں کے ترجیحی انتخاب میں سے ایک ملک بن جائے۔
