پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وادی تیراہ میں دہشت گردوں کیساتھ مقابلے میں سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وادی تیراہ میں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں 3سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کہادہشت گردی کیخلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے بیشمار قربانیاں دی ہیں، ملک و قوم کی خاطرجانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم ان کے ساتھ ہے۔