ہفتہ, دسمبر 13, 2025
پاکستانپاکستان علماء کونسل کا افغان سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال نہ ہونے...

پاکستان علماء کونسل کا افغان سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال نہ ہونے کے ہزار افغان علماء کے اعلامئے کا خیر مقدم

پاکستان علماء کونسل نے ایک ہزار افغان علماء کی جانب سے افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال نہ ہونے کے اعلامئے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام کا امن و سلامتی پیغام پاکستان اور افغانستان دونوں پر لاگو ہوتا ہے، اللہ اس خطے کو امن نصیب کرے۔

جاری بیان میں چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ کسی بھی افغانی کے عسکری سرگرمیوں کیلئے ملک سے باہر نہ جانے کا اعلان خوش آئند ہے، ہم اس اعلامئے کو عملی صورت میں دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ وحشت اور دہشت کا خاتمہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک درست و مثبت قدم ہے مگر اس پر عملدرآمد افغانستان کی عبوری حکومت کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے افغانستان کبھی کوئی دہشت گردی نہیں ہوئی مگر افغانستان سے پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ کسی سے مخفی بھی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام کا امن و سلامتی پیغام پاکستان اور افغانستان دونوں پر لاگو ہوتا ہے۔

دعاء ہے کہ اللہ اس خطے کو امن وسکون نصیب فرمائے۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!