ہفتہ, دسمبر 13, 2025
پاکستانعمران خان، شیخ رسید سمیت دیگر کیخلاف 9 مئی کے 11 مقدمات،...

عمران خان، شیخ رسید سمیت دیگر کیخلاف 9 مئی کے 11 مقدمات، سماعت 3 جنوری تک ملتوی

اے ٹی سی راولپنڈی نے عمران خان، شیخ رشید سمیت دیگر کیخلاف 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت 3 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پر چالان نقول تقسیم کا مرحلہ مکمل، فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ہفتے کو اے ٹی سی راولپنڈی میں جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان، شیخ رشید سمیت دیگر کیخلاف جی ایچ کیو حملہ سمیت سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات پر سماعت کی۔

عمران خان کی اڈیالہ جیل روبکار سے حاضری لگائی گئی جبکہ شیخ رشید عدالت پیش ہوئے اور حاضری لگوائی، ملزمان کی کم تعداد میں عدالت پیشی کے باعث کیسوں میں مقدمات کے چالان نقول تقسیم کرنے کا عمل مکمل نا ہوسکا جس پر عدالت نے آئندہ تاریخ پر چالان نقول تقسیم کا مرحلہ مکمل اور فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا، عدالت نے تمام متعلقہ تھانوں کے تفتیشی افسران کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 3 جنوری تک ملتوی کردی۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!